Social News لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Social News لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعرات، 23 اپریل، 2020

کورونا وائرس: مشہور خاتون نجومی کی 2020 کے آخر کی سب سے بڑی اور خوفناک پیشگوئی



’سازشی تھیوریوں‘ کو جگہ نہیں دی جائے گی: ٹوئٹر

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے کہا ہے کہ فائیو جی کی تنصیبات سے متعلق نقصان دہ ایسے مواد جس میں کہا گیا ہو کہ ​فائیو جی ٹیکنالوجی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بن رہی ہے، کو ٹوئٹر سے بلاک کر دیا جائے گا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کہ ٹوئٹر کی سیفٹی ٹیم نہ صرف فائیو جی سے متعلق مواد بلکہ دنیا میں کھانا ختم ہونے کے حوالے سے جھوٹی خبروں کو بھی ہٹائے گی۔
ٹوئٹر سیفٹی ٹیم کے مطابق 'ہم نے ان غیر تصدیق شدہ دعوؤں کے خلاف اپنا کام شروع کر دیا ہے جو لوگوں کو نقصان دہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے لیے اکساتے ہیں۔ یہ سرگرمیاں نہ صرف فائیو جی کی اہم تنصیبات کی تباہی کا سبب بن سکتی ہیں بلکہ بڑے پیمانے پر خوف و ہراس بھی پھیلا سکتی ہیں اور بدامنی کا سبب بھی بن سکتی ہیں
یورپی ممالک میں فائیو جی کے ٹاورز پر ہونے والے حملوں کے بعد کیا گیا ہے۔  ٹوئٹر کی جانب سے یہ اقدام اس لیے بھی کیا گیا کہ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے سے متعلق غلط معلومات کو روکا جائے۔
ٹوئٹر کے مطابق ’ایسی ٹویٹس کو بھی ہٹا دیا جائے گا جن میں جھوٹ بولا جاتا ہے کہ کھانا ختم ہو رہا ہے اور کورونا وائرس فائیو جی پھیل رہا ہے

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلی ہیں۔ برطانیہ میں مبینہ طور پر موبائل فون کے ٹاورز کو اس لیے آگ لگا دی گئی تھی کہ فائیو جی ٹیکنالوجی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بن رہی ہے۔
برطانیہ میں موبائل نیٹ ورک مہیا کرنے والی کمپنیوں کی نمائندہ باڈی ’دی موبائل یو کے‘ نے کہا ہے کہ ’غلط قیاس آرائیاں اور نظریات تشویشناک ہیں۔'
رواں ماہ کے شروع میں برطانیہ کے شہر برمنگھم میں مشتعل افراد نے مبینہ طور پر فائیو جی ٹاورز کو آگ لگا دی تھی۔
فائیو جی سے متعلق سازشی تھیوری پر قابو پانے کے برطانیہ نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں اقدامات کیے جا رہے ہیں

مہلک وائرس کے دوران نیٹ فلیکس کا بخار نوجوانوں پہ سر چڑھ کر بولنے لگا، حیرت انگیز تحقیق سامنے آگئی

لوگ گھروں میں محصور ہونے کے سبب نیٹ فلکس کا زیادہ استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اس کا سہ ماہی منافع پہلے سے دوگنا ہو گیا ہے۔ نیٹ فلکس کے دنیا بھر میں سبسکرائبر کی تعداد تقریبا 18 کروڑ 20 لاکھ ہوچکی ہے۔

کورونا وائرس کے دوران اب تک ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ لوگوں نے نیٹ فلکس کی آن لائن اسٹریمنگ کی سروس سبسکرائب کی ہے۔
سال2020 کی پہلی سہ ماہی میں نیٹ فلکس نے 5.8 ارب ڈالرز کی آمدنی پر لگ بھگ 71 کروڑ ڈالر منافع حاصل کیا ہے۔

کمپنی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے سبسکرپشن بڑھی ہے اور آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے لیکن دنیا میں حکومتوں کی جانب سے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہم نے اپنی بیشتر پروڈکشنز روک دی ہیں۔
لوگ گھروں میں محظوظ ہونے اور وقت گزارنے کے لیے اس ویڈیو اسٹریمنگ سروس کا سہارا لے رہے ہیں جس کے سبب نیٹ فلکس کے منافع میں اضافہ ہوا۔
کمپنی کے مطابق گزشتہ سال کے آخر تک جتنے یوزرز سے نیٹ فلکس سبسکرائب کیا اب ان میں تقریبا دوگنا اضافہ ہوگیا ہے۔
نیٹ فلکس نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے باعث بیشتر پروڈکشن روک دی گئی ہے تاہم آمدنی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ہم اپنی سروسز کے لیے ممبرشپ میں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ نیٹ فلکس کے مطابق کمپنی لاک ڈاﺅن کے دنوں میں ان لوگوں کو اپنی سروسز دے رہی ہے جو گھروں تک محدود ہیں۔
کمپنی نے مزید کہا کہ اگر کورونا وائرس کے باعث اس ہی طرح لاک ڈان نافذ رہا تو ہوسکتا ہے رواں سال جون تک اس سروس میں 75 لاکھ ممرز کا مزید اضافہ ہوجائے لیکن لاک ڈان ختم ہونے کے بعد ان یوزرز میں تیزی سے کمی آنے کا خدشہ بھی موجود ہے۔

کیا آپ کا فون بھی بار بار ہینگ ہوتا ہے؟ جانیں اپنے موبائل کی اسپیڈ بڑھانے کے 4 آزمودہ اور بہترین طریقے

اسمارٹ فون آج کل ہر بندے کی ضرورت بن چکا ہے، آپ اپنے فون کو ناصرف بطور پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں بلکہ اس سے آ...