Pak Arab News
Pak Arab News is basically URDU/Hindi language news site to provide news to those who read URDU/Hindi language news we cover news from all over the world for our readers
ہفتہ، 19 دسمبر، 2020
کیا آپ کا فون بھی بار بار ہینگ ہوتا ہے؟ جانیں اپنے موبائل کی اسپیڈ بڑھانے کے 4 آزمودہ اور بہترین طریقے
اسمارٹ فون آج کل ہر بندے کی ضرورت بن چکا ہے، آپ اپنے فون کو ناصرف بطور پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں بلکہ اس سے آپ کو کیمرہ، نوٹ بک، اور ریڈیو جیسے فوائد بھی میسر ہوتے ہیں۔
لیکن بہت سے موبائل فونز استعمال کے کچھ عرصہ بعد سے ہی ہینگ ہونا شروع ہوجاتے ہیں، جس کی بڑی وجہ فون کی میموری فل ہوجانا ہوتا ہے۔
تاہم آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کچھ ایسے کارآمد طریقے جنہیں اگر آپ اپنائیں گے تو آپ کے فون کی اسپیڈ اچھی ہوجائے گی۔
صارفین فون استعمال کرتے وقت کوئی بھی ایپ پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرلیتے ہیں، بنا یہ دیکھے کہ اس ایپ کا وزن کتنا ہے۔ ہمارے فون میں بہت سی ایپلیکیشن ایسی موجود ہوں گی جنہیں ہم استعمال نہیں کرتے لیکن فون میں رکھا ہوا ہے۔ ان تمام ایپس کو ڈیلیٹ کردیں تاکہ فون کی اسپیڈ بہتر ہو۔
میموری کارڈ پر کوئی بھی انسان بار بار پیسے خرچ نہیں کرتا، یہ محض ایک ہی بار خریدا جاتا ہے لہٰذا کوشش کریں کہ میموری کارڈ زیادہ پاور کا ہو۔ اس سے آپ کے فون کی اسپیڈ بہتر ہوگی اور فون ہینگ نہیں ہوگا۔ یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ میموری کارڈ جتنی زیادہ پاور کا ہوگا اتنا زیادہ آپ کا فون تیزی سے چلے گا۔
فون میں موجود ہر ایپ کو وقت کے ساتھ اپ ڈیٹ کرتے رہیں، ایپس کو ہر تھوڑے دن بعد لازمی اپ ڈیٹ کریں تاکہ فون کم ہینگ ہو۔
بہت سے افراد اپنے فون کو خوبصورت دکھانے کے لئے اس میں لائیو وال پیپرز لگاتے ہیں، یہ بات یاد رکھیں کہ یہ بہت زیادہ پاور کے ہوتے ہیں۔ اس سے آپ کے فون کی اسپیڈ پر اثر پڑتا ہے۔ لہٰذا اس کا استعمال کم کریں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں گوگل پر ’کچھ غلط ہوگیا‘
گوگل کی ملکیتی موبائل اور ڈیسک ٹاپ ایپلیکیشنز، ویڈیو ویب سائٹ یوٹیوب سمیت دیگر سروسز نے پیر کی سہہ پہر ’کچھ غلط ہونے‘ کی خبر سنائی تو سوشل میڈیا صارفین کی اس معاملے میں فوری دلچسپی نے اسے دیکھتے ہی دیکھتے بڑی خبر بنا ڈالا۔
پاکستانی صارفین کی ٹائم لائنز بھی اس ذکر سے خالی نہ رہ سکیں، کچھ یوزرز ایک قدم آگے بڑھے تو ’کیا پاکستان میں یوٹیوب بند ہو گیا ہے؟ کا سوال ڈھونڈ لائے تاہم جلد ہی صورتحال واضح ہو گئی کہ خرابی مقامی نوعیت کی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ایسا ہی ہو رہا ہے۔
ویڈیو سٹریمنگ ویب سائٹ کو وزٹ کرنے والوں کو ایک ایرر میسیج دکھائی دیتا تھا۔ جس پر ہاتھ میں اواز تھامے بندر کی تصویر اور ساتھ ہی یہ اطلاع ہوتی تھی کہ ’کچھ غلط ہو گیا ہے‘۔
دنیا کے مختلف حصوں میں گوگل کے براؤزر اور دیگر ایپس استعمال کرنے والے صارفین کو مختلف نوعیت کے تکنیکی مسائل کی نشاندہی کرنے والے ایرر کوڈز کے ذریعے بھی سروسز کی خرابی کی اطلاع ملتی رہی۔
جمعرات، 30 اپریل، 2020
'عرفان خان ایک جادُو کی طرح تھے اور رہیں گے'
انڈیا کے نامور اداکار عرفان خان کے انتقال پر جہاں بالی وڈ اور پاکستان کے اداکاروں نے غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وہیں ہالی وڈ سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹس نے بھی ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں یاد کیا ہے۔
ہالی وڈ کی فلم 'دی امیزنگ سپائیڈرمین' جس میں عرفان خان نے ڈاکٹر راتھا کا کردار ادا کیا تھا، کے ہدایت کار مارک ویب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'عرفان خان اپنے رویے سے صاف ظاہر کرتے تھے کہ طاقت اور نرمی ایک ساتھ ایک شخص میں موجود ہو سکتی ہے۔'
امریکی اداکارہ منڈی کیلنگ نے عرفان خان کے لیے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ 'اس عمر میں ان کی موت نہایت غمناک بات ہے۔ وہ میرے پسندیدہ اداکار تھے۔ مجھے کسی ایسے (اداکار) کا نہیں معلوم جو مووی سٹار ہونے کے ساتھ ساتھ اتنا سوچ بچار کر کے پرفارم کرتا ہو۔۔۔'
فلم 'جوریسک ورلڈ' میں عرفان خان کے ساتھ کام کرنے والے امریکی اداکار کرس پریٹ نے عرفان خان کی موت پرے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'وہ ایک اعلیٰ اداکار اور انسان تھے۔ انہیں یاد کیا جائے گا۔'
ماہ رمضان میں مصر کی سڑکوں پر جھگڑے کیوں؟
مصر کے کئی شہروں میں رمضان کے مہینے میں سڑکوں اور گلیوں میں جھگڑے بڑھنے کی کچھ وجوہات ہیں۔
عرب نیوز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کی رائے ہے کہ یہ آپسی جھگڑے وقتی طور پر تمباکو نوشی یا کیفین میں وقفہ یا پھر اس کے علاوہ کھانے پینے کے اوقات میں تاخیر کے باعث ہوتے ہیں۔
مصر کے ڈاکٹر احمد الزوفالی نے کہا ہے کہ خاص طور پر رمضان میں دن کے اوقات میں اس غصے بلکہ غم کے پیچھے لوگوں کی وقتی طور پر بری عادات سے رکنے کی علامات سامنے آئی ہیں۔
اس مقدس مہینے میں طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کھانے پینے کی ممانعت اور کیفین یا نیکوٹین کی عدم دستیابی عادی افراد کے مزاج کو بدل دیتی ہے۔
ان کے مطابق تمباکو نوشی کرنے والوں کی اکثریت اپنی خواہش کو زیادہ دیر تک روکے رکھنے سے تناو اور اضطراب کی کیفیت میں چلی جاتی ہے اور یہ علامات روزے کی بجائے نشے کی بری عادت کے باعث ہیں۔
قاہرہ میں نفسیاتی مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اشرف الکردی نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ رمضان اور تناو میں کوئی ربط ہے۔ گھبراہٹ یا اضطراب کا روزے سے کوئی تعلق نہیں ، بری عادات رکھنے والے افراد رمضان میں اوقات کی تبدیلی کے باعث اس کیفیت سے دوچار ہوجاتے ہیں۔
ڈاکٹروں کی رائے کے مطابق انسانی جسم کے ساتھ ساتھ دماغ کے لیے پانی کا سب سے زیادہ اور اہم کردار ہے اور پھر روزہ کی حالت میں پانی نہ پینا ایسے لوگوں کی طبیعت پر زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔ جس سے بعض اوقات وہ گھبراہٹ،اضطراب اور کم حوصلے کا شکار ہوجاتے ہیں.
ان سب کے علاوہ متعدد ماہرین کا یہ بھی خیال ہے کہ اخلاقیات اور بنیادی طور پر مذہبی اقدار کی کمی یا عدم موجودگی بھی ایسے عناصر ہیں جو روزہ دار کو پرتشدد کیفیت میں مبتلا کر دیتے ہیں۔
رمضان المبارک کے دوران لوگوں میں لڑائی جھگڑوں میں اخلاقی گراوٹ کی بجائے معاشی بحرانوں کے دلائل کے پیچھے چھپنا کسی بھی صورت ٹھیک نہیں ہے۔
آج کل کے نوجوانو ں میں ناقص اخلاق کی ایک وجہ معاشرتی ناہمواری ، خاندانوں میں ناچاقی اور بنیادی تعلیم کا فقدان ہے جو انہیں بہت چھوٹی عمر میں دی جانی چاہئے۔
ماہر خوراک نادین شکری نے روزہ رکھنے والے افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ رمضان کے اس مہینے کو غنیمت جان کر تمباکو نوشی ترک کر دیں اور سحر اور افطار میں بہت زیادہ مقدار میں پانی یا دیگر مشروبات کا استعمال کریں تا کہ جسم اور دماغ میں پانی کی کمی کا احساس نہ ہو۔
جمعرات، 23 اپریل، 2020
کورونا سورج کی شعاعوں میں تیزی سے ختم ہوتا ہے: نئی تحقیق
امریکی سائنسدانوں کے مطابق سورج کی روشنی کورونا وائرس کو جلدی تباہ کر دیتی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایک امریکی اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ سرکاری سائنسدانوں کی تحقیق سے موسم گرما میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آنے کی امید پیدا ہوئی ہے، تاہم تحقیقاتی رپورٹ دیگر سائنسدانوں کے تجزیے کے لیے فی الحال جاری نہیں کی گئی۔
امریکی محکمہ برائے ہوم لینڈ سکیورٹی کے مشیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ویلیم برائن نے وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعیں پیتھوجن یا مرض پھیلانے والے جرثومے کو بری طرح متاثر کرتی ہیں جس سے وائرس کے جراثیم کو پھلنے پھولنے کا موقع نہیں ملتا۔
ویلیم برائن کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت یا نمی میں اضافہ بھی جراثیم کے پھلنے پھولنے کے لیے سازگار ماحول نہیں پیدا کرتا۔
تحقیق کے مطابق سورج کی روشنی ہوا میں اور
اشیا کی سطح پر موجود جراثیم کے ذرات کو مارنے کی طاقت رکھتی ہے۔
امریکی مشیر ویلیم برائن نے تحقیق کے حوالے سے کہا کہ بیس فیصد نمی اور اکیس سے چوبیس سلسیس ڈگری کے درجہ حرارت کے دوران وائرس صرف اٹھارہ گھنٹے کے لیے مؤثر رہتا ہے، وہ بھی دروازے کے ہینڈلز اور سٹین لیس سٹیل سے بنی ہوئی اشیا پر، جبکہ ہوا میں موجود جراثیم کے ذرات ایک گھنٹے کے لیے زندہ رہتے ہیں۔
لیکن نمی کا تناسب اسی فیصد ہونے پر، وائرس چھ گھنٹوں کے مؤثر ہوتا ہے، اور اگر اس کے ساتھ سورج کی روشنی بھی شامل ہو جائے تو دو منٹ کے بعد وائرس مر جاتا ہے۔ جبکہ ہوا میں موجود جراثیم کے ذرات صرف
ڈیڑھ منٹ کے لیے زندہ رہتے ہیں۔
امریکی تحقیق کا فی الحال دیگر سائنسدانوں نے جائزہ نہیں لیا اس لیے ماہرین کے لیے کوئی بھی حتمی نتیجہ اخذ کرنا فی الحال قبل از وقت ہوگا۔
اس سے قبل بھی یہ بات سامنے آچکی ہے کہ سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے وائرس کے جراثیم مرتے ہیں اور ان کو پھلنے پھولنے کا موقع نہیں ملتا۔
امریکی ٹیکساس یونیورسٹی کے بائیولوجیکل سائنسز کے چیئرمین بینجمن نیومن نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا امریکی سائنسدانوں کے تجربے میں استعمال کی گئی شعاعوں کی نوعیت ویسی ہی ہے جو گرمیوں کی سورج کی روشنی کی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا یہ جاننا ضروری ہے کہ وائرس کے کونسے پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم نے نتائج اخذ کیے ہیں۔
مشیر ویلیم برائن نے متنبہ کیا کہ وائرس کے جراثیم کے پھیلاؤ میں کمی آنے کا مطلب یہ نہیں کہ وائرس مکمل طور پر ختم ہوجائے گا اور سماجی فاصلہ رکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی، ایسا سمجھنا غیر ذمہ دارانا ہوگا۔
اس سے پہلے بھی سائنسدان اس بات پر اتفاق کر چکے ہیں کہ وائرس ٹھنڈے اور خشک موسم میں پھلتا پھولتا ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ جنوبی نصف کرہ پر واقع ممالک جہاں موسم گرم اور نمی کا تناسب زیادہ ہے وہاں کورونا وائرس تیزی سے نہیں پھیلا۔ اس کی مثال آسٹریلیا میں ملتی ہے جہاں سات ہزار افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور 77 ہلاکتیں واقع ہوئیں۔ جبکہ یہ تعداد شمالی نصف کرہ پر واقع ممالک میں کئی گنا زیادہ ہے۔
’سازشی تھیوریوں‘ کو جگہ نہیں دی جائے گی: ٹوئٹر
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے کہا ہے کہ فائیو جی کی تنصیبات سے متعلق نقصان دہ ایسے مواد جس میں کہا گیا ہو کہ فائیو جی ٹیکنالوجی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بن رہی ہے، کو ٹوئٹر سے بلاک کر دیا جائے گا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کہ ٹوئٹر کی سیفٹی ٹیم نہ صرف فائیو جی سے متعلق مواد بلکہ دنیا میں کھانا ختم ہونے کے حوالے سے جھوٹی خبروں کو بھی ہٹائے گی۔
ٹوئٹر سیفٹی ٹیم کے مطابق 'ہم نے ان غیر تصدیق شدہ دعوؤں کے خلاف اپنا کام شروع کر دیا ہے جو لوگوں کو نقصان دہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے لیے اکساتے ہیں۔ یہ سرگرمیاں نہ صرف فائیو جی کی اہم تنصیبات کی تباہی کا سبب بن سکتی ہیں بلکہ بڑے پیمانے پر خوف و ہراس بھی پھیلا سکتی ہیں اور بدامنی کا سبب بھی بن سکتی ہیں
یورپی ممالک میں فائیو جی کے ٹاورز پر ہونے والے حملوں کے بعد کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر کی جانب سے یہ اقدام اس لیے بھی کیا گیا کہ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے سے متعلق غلط معلومات کو روکا جائے۔
ٹوئٹر کے مطابق ’ایسی ٹویٹس کو بھی ہٹا دیا جائے گا جن میں جھوٹ بولا جاتا ہے کہ کھانا ختم ہو رہا ہے اور کورونا وائرس فائیو جی پھیل رہا ہے
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلی ہیں۔ برطانیہ میں مبینہ طور پر موبائل فون کے ٹاورز کو اس لیے آگ لگا دی گئی تھی کہ فائیو جی ٹیکنالوجی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بن رہی ہے۔
برطانیہ میں موبائل نیٹ ورک مہیا کرنے والی کمپنیوں کی نمائندہ باڈی ’دی موبائل یو کے‘ نے کہا ہے کہ ’غلط قیاس آرائیاں اور نظریات تشویشناک ہیں۔'
رواں ماہ کے شروع میں برطانیہ کے شہر برمنگھم میں مشتعل افراد نے مبینہ طور پر فائیو جی ٹاورز کو آگ لگا دی تھی۔
فائیو جی سے متعلق سازشی تھیوری پر قابو پانے کے برطانیہ نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں اقدامات کیے جا رہے ہیں
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
کیا آپ کا فون بھی بار بار ہینگ ہوتا ہے؟ جانیں اپنے موبائل کی اسپیڈ بڑھانے کے 4 آزمودہ اور بہترین طریقے
اسمارٹ فون آج کل ہر بندے کی ضرورت بن چکا ہے، آپ اپنے فون کو ناصرف بطور پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں بلکہ اس سے آ...
-
امریکی سائنسدانوں کے مطابق سورج کی روشنی کورونا وائرس کو جلدی تباہ کر دیتی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایک امریکی اعلیٰ عہد...
-
گوگل کی ملکیتی موبائل اور ڈیسک ٹاپ ایپلیکیشنز، ویڈیو ویب سائٹ یوٹیوب سمیت دیگر سروسز نے پیر کی سہہ پہر ’کچھ غلط ہونے‘ کی خبر سنائی تو سو...








