جمعرات، 30 اپریل، 2020

'عرفان خان ایک جادُو کی طرح تھے اور رہیں گے'

انڈیا کے نامور اداکار عرفان خان کے انتقال پر جہاں بالی وڈ اور پاکستان کے اداکاروں نے غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وہیں ہالی وڈ سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹس نے بھی ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں یاد کیا ہے۔
ہالی وڈ کی فلم 'دی امیزنگ سپائیڈرمین' جس میں عرفان خان نے ڈاکٹر راتھا کا کردار ادا کیا تھا، کے ہدایت کار مارک ویب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'عرفان خان اپنے رویے سے صاف ظاہر کرتے تھے کہ طاقت اور نرمی ایک ساتھ ایک شخص میں موجود ہو سکتی ہے۔'


امریکی اداکارہ منڈی کیلنگ نے عرفان خان کے لیے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ 'اس عمر میں ان کی موت نہایت غمناک بات ہے۔ وہ میرے پسندیدہ اداکار تھے۔ مجھے کسی ایسے (اداکار) کا نہیں معلوم جو مووی سٹار ہونے کے ساتھ ساتھ اتنا سوچ بچار کر کے پرفارم کرتا ہو۔۔۔'

فلم 'جوریسک ورلڈ' میں عرفان خان کے ساتھ کام کرنے والے امریکی اداکار کرس پریٹ نے عرفان خان کی موت پرے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'وہ ایک اعلیٰ اداکار اور انسان تھے۔ انہیں یاد کیا جائے گا۔'


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کیا آپ کا فون بھی بار بار ہینگ ہوتا ہے؟ جانیں اپنے موبائل کی اسپیڈ بڑھانے کے 4 آزمودہ اور بہترین طریقے

اسمارٹ فون آج کل ہر بندے کی ضرورت بن چکا ہے، آپ اپنے فون کو ناصرف بطور پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں بلکہ اس سے آ...