جمعرات، 30 اپریل، 2020

ماہ رمضان میں مصر کی سڑکوں پر جھگڑے کیوں؟

مصر کے کئی شہروں میں رمضان کے مہینے میں سڑکوں اور گلیوں میں جھگڑے بڑھنے کی کچھ وجوہات ہیں۔
عرب نیوز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق  ڈاکٹروں کی رائے ہے کہ یہ آپسی جھگڑے وقتی طور پر  تمباکو نوشی  یا کیفین میں وقفہ یا پھر اس کے علاوہ کھانے پینے کے اوقات میں تاخیر کے باعث ہوتے ہیں۔



مصر کے ڈاکٹر احمد الزوفالی نے کہا ہے کہ خاص طور پر رمضان میں دن کے اوقات میں اس غصے بلکہ غم کے پیچھے لوگوں کی وقتی طور پر بری عادات سے رکنے کی علامات سامنے آئی ہیں۔
اس مقدس مہینے میں طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کھانے پینے کی ممانعت اور کیفین یا نیکوٹین کی عدم دستیابی عادی افراد کے مزاج کو بدل دیتی ہے۔
ان کے مطابق تمباکو نوشی کرنے والوں کی اکثریت اپنی خواہش کو  زیادہ دیر تک روکے رکھنے سے  تناو اور اضطراب کی کیفیت میں چلی جاتی ہے  اور یہ علامات روزے کی بجائے نشے کی بری عادت کے باعث ہیں۔

قاہرہ میں نفسیاتی مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اشرف الکردی نے کہا ہے کہ ایسا  نہیں ہے کہ رمضان اور تناو میں کوئی ربط ہے۔ گھبراہٹ یا اضطراب کا روزے سے کوئی تعلق نہیں ، بری عادات رکھنے والے افراد رمضان میں اوقات کی تبدیلی کے باعث  اس کیفیت سے دوچار ہوجاتے ہیں۔
ڈاکٹروں کی رائے کے مطابق انسانی  جسم کے ساتھ ساتھ دماغ کے لیے پانی کا  سب سے زیادہ  اور اہم کردار ہے اور  پھر روزہ کی حالت میں پانی نہ پینا  ایسے لوگوں کی طبیعت پر زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔ جس سے بعض اوقات  وہ گھبراہٹ،اضطراب  اور کم حوصلے کا شکار ہوجاتے ہیں.

ان سب کے علاوہ متعدد ماہرین کا یہ بھی خیال ہے کہ  اخلاقیات اور بنیادی طور پر مذہبی اقدار کی کمی  یا عدم موجودگی بھی ایسے عناصر ہیں جو روزہ دار کو پرتشدد کیفیت میں مبتلا کر دیتے ہیں۔
رمضان المبارک کے دوران لوگوں میں لڑائی جھگڑوں میں اخلاقی گراوٹ کی بجائے معاشی بحرانوں کے دلائل کے پیچھے چھپنا کسی بھی صورت ٹھیک نہیں ہے۔
آج کل کے نوجوانو ں میں ناقص اخلاق  کی ایک وجہ معاشرتی ناہمواری ، خاندانوں میں ناچاقی اور بنیادی تعلیم کا فقدان ہے جو انہیں بہت چھوٹی عمر میں دی جانی چاہئے۔
ماہر خوراک نادین شکری نے روزہ رکھنے والے افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ  رمضان کے اس مہینے کو غنیمت جان کر تمباکو نوشی ترک کر دیں اور سحر اور افطار میں بہت زیادہ مقدار میں پانی یا دیگر مشروبات کا استعمال کریں تا کہ جسم اور دماغ میں پانی کی کمی کا احساس نہ ہو۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کیا آپ کا فون بھی بار بار ہینگ ہوتا ہے؟ جانیں اپنے موبائل کی اسپیڈ بڑھانے کے 4 آزمودہ اور بہترین طریقے

اسمارٹ فون آج کل ہر بندے کی ضرورت بن چکا ہے، آپ اپنے فون کو ناصرف بطور پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں بلکہ اس سے آ...